ہمیں یہ حقیقت جان لینی چاہیے کہ زندگی کی آبرو تعلق باللّٰہ ہے۔خدا سے تعلق نہ ہو تو زندگی بے وقعت اور بے رونق ہو جاتی ہے۔ایک مسلمان کو اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ مضبوط تعلق ہونا چاہیے اور اسے ہمیشہ یہ فکر ملحوظ رکھنی چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ سے اس کا تعلق گھٹنے نہ پائے بلکہ روز بروز گہرا اور بڑھتا ہی چلا جانا چاہیے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں مستقل مزاجی سے چلنے کے لیے اس کے ساتھ مضبوط تعلق کا ہونا ناگزیر ہے۔اس ماہِ مبارک میں اللّٰہ تعالیٰ سے تعلق مزید مضبوط کرنے کے لیے فرائض کے علاوہ نوافل کا بھی خوب اہتمام کرنا چاہیے کیونکہ جو تعلق باللّٰہ اسلام چاہتا ہے وہ کوئی آسان کام نہیں بلکہ دشوار گزار گھاٹی ہے،جسے سر کرنے کے لیے بڑی طاقت درکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس طاقت کو حاصل کرنے کے لیے فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی سہارا لینا پڑتا ہے۔لہٰذا تساہل سے بچتے ہوئے”صحیح وقت پر صحیح کام کیا جایے
Posts